• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار کا دورہ کیاجہاں ان کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔

فریال تالپورکی شہداء کارساز کی یادگار آمد پر مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب ،صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے فریال تالپور کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔

رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔

یادگار شہداء پر کارکنان سےگفتگو کرتے ہوئے فریال تالپورکا کہنا تھا کہ ’کارکنان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔‘

فریال تالپور نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔ سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی۔

اس موقع پر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 18 اکتوبر جمہوری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت ہے تو وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

تازہ ترین