• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تحریک انصاف تحریک انتقام بن گئی، عوام 5 سال برداشت نہیں کرینگے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف کی حکومت نے 2 ماہ میں معیشت کے ساتھ سلوک کیا ہے، غریب کسان اور مزدور کو نقصان پہنچایا ہے لگتا نہیں کہ غریب عوام اس حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کریں گے۔


بلاول بھٹو زرداری سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر جمعرات کی دوپہر کارساز پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کے کارکنوں نے ہمیشہ جمہور یت کیلئے قربانی دی ہے، ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نیب اور احتساب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم اور وزیر نیب کے بڑوں سے خفیہ اور اعلانیہ ملاقاتیں کریں تو سیاسی انتقام کا تاثر پیدا ہوتا ہے، یہ تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن گئی ہے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے مگر عمران خان خان کے رویئے اور جس طریقے سے وہ معیشت چلارہے ہیں۔

تازہ ترین