• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران، سیاحوں کےریسکیوکیلئےٹیمیں پہنچ گئیں،امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

ناران (صباح نیوز) بابوسر ٹاپ اور ناران کے درمیان پھنسے سیاحوں کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ریسکیو ون ون ٹوٹو خیبر پختونخوا ترجمان کے مطابق بابو سر ٹاپ اور ناران کے درمیان پھنسے سیاحوں کے لیے ریسکیو1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کی ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تمام تر امدادی سرگرمیوں شروع کر دیں ۔ضلعی حکومت کی درخواست پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ایبٹ آباداور مردان سے روانہ کی تھیں، خصوصی ٹیموں میں ایمبو لینسز ،میڈیکل ٹیکنشنز اور ڈیزاسٹر ویکلز شامل ہیں۔

تازہ ترین