• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں انتخابات، طورخم سرحد آج سے 3 روز کیلئے بند

افغانستان میں عام انتخابات کے موقع پر افغان حکومت نے پاک افغان سرحد طورخم کو آج سے 3 روز کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

افغان حکومت نے افغانستان میں عام انتخابات کے پیش نظر طورخم بارڈر کو آج صبح سے تین روز کے لیے بند کر دیا ہے، جو 21 اکتوبر کی شام تک بند رہے گی۔

افغانستان میں عام انتخابات کل 20 اکتوبر کو ہوں گے، اس موقع پر طورخم سرحد کی بندش کے باعث دو طرفہ تجارت اور عام آمد و رفت معطل رہے گی۔

طورخم بارڈر کی بندش کے دوران صرف مریضوں کو علاج کی غرض افغانستان سے پاکستان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین