• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مصر میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیرکیا جائے گا


مصر میں مقامی کمپنیاں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہیں ،جس کی اونچائی ایک ہزار میٹر ہو گی ۔

یہ ٹاور قاہرہ کے مشرق میں 45 کلو میٹر کی دوری پر مجوزہ نئے انتظامی دارالحکومت میں ہو گا ۔

مذکورہ ٹاور کو ڈیزائن کرنے والی کمپنی نے ٹاور کی حتمی ڈیزائننگ کا کام مکمل کر لیا ہے ۔

ڈیزائن کو منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جو دیگر کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تعاون سے اس ٹاور کو تعمیر کرے گی ۔

ٹاور کی عمارت کو قدیم مصری زمانے کے فرعونی مخروطی مینار کی صورت میں ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

یہ ٹاور 250 منزلوں پر مشتمل ہو گا اور اس میں اپارٹمنٹس، کیفے، کلب، شاپنگ کے عالمی مراکز، سینما ہاؤس اور ریسٹ روم موجود ہوں گے ۔

اس کے ساتھ یہ ٹاور کاروباری مراکز، میڈیکل سٹی اور تعلیمی کمپلیکس ہونے کے علاوہ یہ سیاحوں کے لیے ایک اہم پر کشش مقام ہو گا ، جہاں وہ مصر اور اس کی ثقافت سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین