• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کراچی بجلی سے محروم

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہر کو بجلی فراہم کرنے والے نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں جس سے نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بجلی معطل ہے۔

علاوہ ازیں نصرت بھٹو کالونی،نارتھ ناظم آباد،بفر زون،ناظم آباد میں بھی بجلی معطل جبکہ بورڈ آفس،پہاڑ گنج،یوسف گوٹھ،سندھی ہوٹل،پاورہاؤس چورنگی کے اطراف میں بھی بجلی بند ہے۔ڈیفنس،پی آئی بی کالونی،قائد آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈکی لائن ٹرپ ہونےسےرابطہ منقطع ہوا،اچانک سپلائی معطل ہونےسےمقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی۔

کے الیکٹرک کا کہناہےکہ بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے تاہم اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

تازہ ترین