• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم

وزیر خرانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ موخر کردیا ہےاور اس سلسلے میں بدھ کوای سی سی کاخصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

نیپرا کےنئےٹیرف کےبعدحکومت کو بجلی کےنرخ بڑھانےمیں مشکلات کا سامناہے جبکہ حکومت بجلی کےنرخوں میں اضافہ دوقسطوں میں کرناچاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کا کہنا ہےکہ اس سےحکومت کی مالی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ وزارت توانائی نے نیپرا سےٹیرف بڑھانےاوربجلی کی قیمتوں میں 3.75روپےاضافہ دوقسطوں میں کرنےکی اجازت مانگی ہے۔

نیپرا نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کےنرخ بڑھانےکااطلاق جب بھی ہوا 2016/17 سےہی ہوگا۔

تازہ ترین