• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، دھند میں کمی پر فلائٹوں کی لینڈنگ شروع

لاہور میں دھند کی میں کمی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹوں کی آمد شروع ہوگئی، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔

لاہور کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور پہنچی پرواز ایس وی 738 کو اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284 کو بھی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ دوحا سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، مسقط سے لاہور کی پرواز او وی 521 ایک گھنٹہ تاخیر سے پونے 4 بجے لینڈ کر گئی۔

استنبول لاہور کی پرواز کیو آر 714 کی آمد میں پونے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز ایف ایل 503 کی آمد میں بھی نصف گھنٹہ تاخیر ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس کا موسم کلیئر ہے، پشاور  ایئر پورٹ پر بادل ہیں مگر لینڈنگ اپروچ نارمل ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نظر بہتر ہونے پر اسلام آباد اتاری گئی پروازوں کی لاہور کیلئے روانگی شروع ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید