• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم" ہِٹ مین"2 کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا


ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ویڈیو گیم "ہِٹ مین"2 کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

نامورامریکی ویڈیو گیم ڈویلپرز "IO Interactive" کی اس گیم میں کئی نئے مِشن اورخطرناک ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن موجود ہے بلکہ ایک ایسا خطرناک نشانے باز کردار موجود ہے جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم13نومبر کو تمام صارفین کیلئے وارنر بروس انٹریکٹیو انٹرٹینمنٹ کے تحت لانچ کر دیا جائیگا جسے شائقین سنگل پلءئر اور ملٹیپل پلیئر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں اور مائیکرو سوفٹ ونڈوز، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس وَن کے لئے موزوں ہے۔

تازہ ترین