• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: مجاز دہلوی

صفحات144:، قیمت :درج نہیں

ناشر: الجلیس پاکستان بُکس پبلشنگ سروسز، G-4، ارم پیلس فیز1،گلشنِ اقبال، کراچی

مجاز دہلوی کا یہ شعری مجموعہ ان کی وفات کے بیس سال بعد شایع ہوا ہے۔ وہ ان شعراء میں سے ہیں، جو قیامِ پاکستان کے بعد کراچی میں مقیم ہوئے اور یہاں کی شعری فضا کو پروان چڑھانے میں حصّہ لیا۔ یہ مجموعہ ان کی دخترِنسبتی نے شایع کیا ہے، جو محکمۂ اطلاعات، سندھ میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ مجاز دہلوی کی شاعری اپنے عہد کی عکّاس ہے۔ اُس زمانے میں یہی موضوعات شعراء کی توجّہ کے مرکز تھے، مگر ان میں سے مہذّب اور شائستہ اظہار پایا جاتا ہے، جو احساسات و جذبات سے معمور ہے۔ اس حوالے سے ہم شاعری کی باطنی کیفیات کو بھی بہ خُوبی محسوس کرسکتے ہیں۔ اس مجموعے پر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور خواجہ رضی حیدر نے اظہارِ خیال کیاہے۔ کتاب سلیقے اور قرینے سے شایع کی گئی ہے، مگر قیمت درج نہیں، شاید یہ شعری مجموعہ بلاقیمت، احبابِ ادب کی نذر کیا جائے گا۔

تازہ ترین