• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں لیکن اس بات کا حتمی اعلان اب تک نہیں کیا گیا کہ ان کی شادی کب ہورہی ہے۔ لیکن اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ یہ جوڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رواں سال مئی میں سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جس کے بعد سے یہ خبریں پھیل گئیں تھیں کہ دونوں کے درمیان دوستی کے بڑھ کررشتہ ہے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نا صرف رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ آج کل وہ رنبیر سمیت اُن کے والدین کے ہمراہ کے نیویارک میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب دونوں نے اگلے سال شادی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

رنبیر اور عالیہ کے شادی کے فیصلے سے دونوں کےاہل خانہ بےحد خوش نظر آرہے ہیںتاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عالیہ محض رنبیر ہی کی پسند نہیں ہیں بلکہ ان کے والدین رشی کپور اور نیتو کپور کے علاوہ رنبیر کی بہن بھی عالیہ کوبے حد پسند کرتے ہیں۔

کپور خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اداکار رشی کپور کی صحت یابی کا انتظار کررہے ہیں جیسے ہی وہ ٹھیک ہوں گے ان کے شادی کی تاریخ طے کردی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے رنبیر کا کہناتھا کہ اُن کی عمر 35 برس ہوگئی ہے اور یہی شادی کا صحیح وقت ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں شادی کا سیزن جاری ہے،سال2018میں معتدد بالی ووڈ اسٹارز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جن میں سونم کپوراور آنند آہوجا، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی، نیہا دھوپیہ شامل ہیں جبکہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا اور نک جونس، کپل شرما اگلے ماہ شادی کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین