• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پڈکون اور رنویر کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سرگرم ہیں اور اب ان خبروں کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی ہے ۔

شادی اسی سال 20نومبر کو اٹلی میں ہوگی جس میں صرف قریبی رشتےدار اور دوستوں سمیت صرف تیس افراد شرکت کریں گے جبکہ بھارت میں گرینڈ ریسیپشن ہوگا جس میں فلمی ستاروں سمیت دونوں کے دوست احباب شرکت کریں گے۔

شادی کی تاریخ منظر عام پر آنے کے بعد اداکار کبیر بیدی نے بھی اس خبر کی تصدیق کے ساتھ ساتھ دونوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

تازہ ترین