• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرانےکےالیکٹرک پر20لاکھ روپےجرمانہ کردیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ناقص ڈسٹری بیوشن سسٹم کو سیفٹی کے حوالے سے خطرات سے بھرپور قرار دیتے ہوئے 20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کےکمزور اور ناقص ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیپرا اعلامیئے کے مطابق کے الیکٹرک کا بجلی ڈسٹری بیوشن سسٹم چند ملی میٹر بارش برداشت نہیں کر سکتا۔

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے نیپرا نے کہا ہے کہ 28جون 2017کوبارش سے کے الیکٹرک کے 700فیڈرز کی ہوئے ، پچاس فیصد کراچی 24سے اڑتالیس گھنٹے تک بجلی سے محروم رہا اور مہلک حادثات ہوئے ۔

نیپرا نے صورتحال کا نوٹس لیا ، کے الیکٹرک کی نیپرا کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 30 ملی میٹر بارش کے باعث 600فیڈر 28جون جبکہ 400فیڈر 29جون 2017کو لمبے دورانیئے کیلئے ٹرپ ہوئے ۔

نیپرا نےکے الیکٹرک کےکمزور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین