• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعتوں کا سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نےاپنے بیانات میں سپریم کورٹ سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے عوام میں اضطراب پیدا ہوا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہے، قوم اس فیصلے سےمتفق نہیں لہٰذا سپریم کورٹ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

مولانا سمیع الحق نے مظاہرین سے خطاب میں آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے مسلمانان پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں، یہ فیصلہ ملی و حدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین