• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پانچویں میچ میں بھی کامیاب، ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ اس مرتبہ ملتان سلطانز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ 

عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 36، یاسر خان نے 29، کامران غلام نے 13 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رایلی میریدتھ، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ 

یونائیٹڈ کے اوورسیز کھلاڑی آیندریس گوس نے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کولن منرو نے 45، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید