• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی ڈاکو سمیت 12ملزمان گرفتار، اسلحہ ،موٹر سائیکل،چرس اور شراب برآمد

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایس ایس پی حیدرآبا د کے احکامات پرایس ایچ او سیری نے دوران گشت درگاہ اسمعیل شاہ بخاری کے قریب 3مسلح ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے پو لیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو نے کی کو شش کی ، جس پر پو لیس نے جوابی کاروائی کے بعد زخمی ہو کر گرنے والے ایک ملزم مولا بخش عرف مو لو ولد سونو چھٹو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے ، جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے۔ پو لیس ترجمان کا لہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو حیدرآبا د سمیت کئی اضلاع کی پو لیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔علاوہ ازیں ایس ایچ او پھلیلی نے خفیہ اطلاعات پر اچھی موری پھلیلی پل چوک سے ملزم ارشد ولد سلیم کچھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30بور پستول بمعہ میگزین و راونڈ برآمدکر لیا ۔دوسری کاروائی میں پھلیلی پولیس نے اسلام آباد ریلوے کراسنگ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل زبیر ولد جمیل شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 32 بور پستول برآمد کر لیاہے،تیسری کاروائی میں پھلیلی پو لیس نے منشیات فروش رضوان عرف طارق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کچی شراب برآمد کر لی ہے۔ایس ایچ او حسین آباد نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مہران آئل مل کے قریب کاروائی کر تے ہوئے مفرور ملزم انور سولنگی ولد الھڈنو سولنگی سکنہ حبیب فارم کہسار کو 30 بور پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پنیاری پو لیس نے دوران گشت درگاہ پنجے شاہ کے قریب سے منشیات فروش سکندر علی ولد حاجی شاہ میر ڈیتھو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 110گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ایس ایچ او پبن نے دوران چیکنگ گوٹھ مراد تھیبو کے قریب چھاپہ مار کر ملزم محبوب تھیبو ولد گلزار تھیبو کو سنگل بیرل شاٹ گن سمیت گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین