• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’گھوسٹ ان دی گریویارڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری


ہالی ووڈ ہارر فلم ’گھوسٹ ان دی گریویارڈ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گھوسٹ ان دی گریو یارڈ (Ghost in the Graveyard) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔چارلی کو مپیریٹو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ایک بھوت بچوں کو اپنا شکار بنانے کے درپے ہوتا ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں کیری برگلنڈ،جیک بیوسے،ماریہ اولسن،روئس جانسن، نکی بلونسکے اور اولیویا لارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلی کومپیریٹو ہی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین