• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:ناصر بشیر

صفحات216:،قیمت 500:روپے

ناشر:کتاب ورثہ، غزنی اسٹریٹ، اُردو بازار، لاہور

یہ روایت سی بن گئی ہے کہ حج، عُمرے یا زیارات پر جانے والے واپسی پر اپنے مشاہدات و تاثرات پر مبنی سفرنامے تحریر کرتے ہیں۔ اُردو زبان میں اس طرح کی سیکڑوں کتب موجود ہیں۔ ’’حج بیتی‘‘کے مصنّف ناصر بشیر، اُستاد ہونے کے علاوہ شاعر بھی ہیں۔ انہوں نے بڑے سادہ اور رواں انداز میں اپنے سفرِ حج کا احوال تحریر کیا ہے۔ دوسری کتابوں کے برعکس اس میں رہنمائی اور معلومات کا عُنصر کم، ذاتی تاثرات اور مشاہدات زیادہ ہیں۔ مصنّف نے جن کیفیات کو محسوس کیا، اُن کا بعینہ اظہار کر دیا ہے۔ کتاب کے ابتدائی کچھ صفحات کی طباعت دو رنگوں میں ہے۔ کاغذ اور کمپوزنگ بھی معیاری ہے، لیکن مسئلہ وہی ہے کہ ایک عام قاری پانچ سو روپے کیوں خرچ کرے؟اس قسم کی کتابیں عموماً احباب میں مفت ہی تقسیم ہوتی ہیں۔

تازہ ترین