• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش:فرحان محبوب کی سیمی فائنل میں رسائی

فرحان محبوب عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے بقیہ تین کھلاڑی غیرملکی ہیں جن میں عالمی نمبر 16 انگلینڈ کے جیمزڈیکلن اور عالمی نمبر 22 ہانگ کانگ کے لیو اے یو اپنے دونوں میچز جیت کر گزشتہ روز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے تھے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والے چوتھے کھلاڑی ملائشیا کے نافزوان عدنان ہیں۔ سیمی فائنلز منگل اور فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے تیسرے روز لیگ کے آخری روز کھیلے جانے والے میچوں میں پاکستان کے فرحان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن احسن ایاز کو 11-6، 11-3، 14-16 اور 11-7 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دیگر میچوں میں ہانگ کانگ کے لیو اے یو سے شکست کھانے والے شکست کھانے والے ملائشیا کے نافزوان عدنان نے اور پاکستانی کھلاڑی عبدالمالک کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا جس میں جس میں ملائشین کھلاڑی نے 15/13، 10/12، 10/3، 10/6 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ آخری میچ پاکستان کے شاہجہان خان اور ہانگ کانگ کے لیو آو کے درمیان ہونے والے مقابلے میں مہمان کھلاڑی لیو نے شاہ جہان خان کو 11/7، 11/3، 11/9 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ لیو کی مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی تھی۔

تازہ ترین