• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں جو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ذارئع کے مطابق دہشت گردوں میں محمد اسلام، کاشف اور صادق شامل ہیںجن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان میں کچی کینال کے قریب سے گرفتار کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین