• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: بچے کو معجزانہ طور پر ڈوبنےسے بچالیا گیا

 نیوزی لینڈ: بچے کو معجزانہ طور پر ڈوبنےسے بچالیا گیا
ماہی گیر ’گس ہٹ‘ اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہاں موجود ہیں جہاں انہیں مالاچی ملا تھا 

نیوزی لینڈ کے نومولود بچے کو معجزانہ طورپر سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ماہی گیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گڈا سمجھ کرنومولود کو اٹھایا جس پر معلوم ہوا کہ یہ کوئی گڈا نہیں بلکہ ایک زندہ بچہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گس ہٹ نامی ماہی گیر نے بتایا کہ وہ الصبح سمندر پر موجود مچھلیاں پکڑنے کی تیاری میں مصروف تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک گڈے نما چیز پانی پر تیرتی ہوئی ان کے قریب آئی، انہوں نے اسے ہاتھوں میں لیا تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی گڈا نہیں بلکہ ایک نومولود بچہ ہے جو کہ زندہ تھا۔

ماہی گیر گس ہٹ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بچے کو گود میں لے لیا جس کے بعد بھی انہیں یہی لگتا رہا ہے کہ کوئی گڈا ہے کیونکہ بچے کا چہرہ بلکل چینی مٹی کے برتن کی طرح لگ رہا تھا اور اس کے سر کے چھوٹے چھوٹےبال پانی سے تر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب بچے نے ذرا سی حرکت کی تو اُنہیں معلوم ہوا اور حیرانی ہوئی کہ ’اوہ خدا یہ ایک بچہ ہے اور یہ زندہ ہے۔‘

گس ہٹ نےبتایا کہ اس نومولود بچے کا نام ’مالاچی ریوی‘ ہے اور اس کی عمر 18 ماہ ہے ۔یہ رات میں اپنے ماں باپ کے ساتھ ٹینٹ میں موجود تھا، ماں باپ کے سونے کے بعد ملاچی نے ٹینٹ کی زپ کھولی اور باہر نکل کر سمندر کی کنارے پہنچ گیا۔

پانی سے بچائو کے ماہرین کا کہنا تھا کہ مالاچی کا بچنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، یہ واقعی قسمت کا معاملہ ہے کہ ماہی گیرگس ہٹ صحیح وقت پر صحیح جگہ پہنچ گئے جہاں اُنہیں بچہ مل گیا اگر تھوڑی سی بھی انہیں دیر ہوتی تو مالاچی پانی میں ڈوب کر مرچکا ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے سال 7 بچے اسی سمندر میں ڈوب کر مر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کو پانی میں ڈوبنے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم لگتا ہے، اسی لیےان جگہائوں پر بچوں کی خاص دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے۔

تازہ ترین