• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیم بروک شائر اورکارمرتھن شائر میں بارشوں نے تباہی مچادی

لندن( پی اے )پیم بروک شائر اورکارمرتھن شائر میں بارشوں نے تباہی مچادی،شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ،سفر کرنا دشوار ہوگیا، اورکم وبیش ایک ہزار مکان بجلی سے محروم ہوگئے،ملفورڈ کے علاقے میں بعض مکانوں میں 10-10 فٹ پانی کھڑا ہے، محکمہ موسمیات نے دو کائونٹیز میں سیلابی کیفیت کاخدشہ ظاہر کیاہے پیشگوئی کے مطابق جنوب اورویلز کے وسطی علاقوں میں بھی سیلاب کاخطرہ ہے ویسٹرن پاور ڈسٹری بیوشن نے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کردینے کادعویٰ کیاہے لیکن بارشیں اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پیم بروک شائر کونسل نے کہاہے کہ ہیورفورڈ ویسٹ ٹائون سینٹر کے مالکان مکان اور دکاندار ممکنہ سیلاب کیلئے تیار رہیں۔کارمرتھن شائر کونسل نے سینٹ کلیئرز کے علاقے کے لوگوں کو خاص طورپر تیار رہنے کو کہاہے، اے40 کاکچھ سمیت متعدد سڑکیں اورشاہراہیں زیر آب آچکی ہیں، اے40 کا فش گارڈ سے سکیلڈ ڈائو اورلیانڈیوی ویلفرے اور پن بلیون کے علاقے زیر آب آچکےہیں۔ ہیورفورڈ ویسٹ اورمل فورڈ ہیون میں ٹرینوں کی جگہ ٹیکسیوں نے لے لی ہے۔جبکہ ٹریفک ویلز کاکہناہے کہ زیادہ ترسڑکیں زیر آبا آجانے کے سبب لوور پرائیری سے لوگوں کو باہر نکال لیاگیاہے۔ویلز میں قدرتی وسائل کے محکمے کاکہناہے کہ ان کی ٹیمیں سیلاب سے بچائو کے دفاعی انتظامات کامسلسل جائزہ لے رہی ہیں اور لوگوں سے کہا گیاہے کہ پانی کے تیزبہائو والے دریائوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں اور سیلابی پانی میں گاڑی نہ چلائیں۔
تازہ ترین