• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:میر واعظ کا آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار

کراچی(جاوید رشید)دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ ماہ شہر سرینگر کے علاقہ چگلوان ٹینگ چھتہ بل، گاسی یار صفاکدل، اور چنکرال محلہ حبہ کدل میں بالترتیب آگ کی الگ الگ بھیانک وارداتوں میں درجنوں رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے ادھر جموں کشمیر قومی محاذِ آزادی کے سینئر رکُن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ متحدہ جہاد کونسل کے امیر سید صلاح الدین بنیادی طور ایک مزاحمتی سیاسی رہنما ہیں۔ یہ تو بھارتی حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے جس کی وجہ سے صلاح الدین نے عسکری مزاحمتی راستہ اختیار کیا، دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی کشمیر کے ترال اور پلوامہ میں فوج اور فورسز کے ساتھ دو الگ الگ عسکری معرکوں کے دوران شہید کئے گئے تین عسکریت پسندوں شہید انور، شہید لیاقت وانی اور شہید واجد الاسلام کو اُنکی قربانی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریقوم کوغلامی اور محکومیت کے شکنجے سے آزاد کرانے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے ایثار اور قربانی کوہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین