• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی کانگریس کی’’غریب‘‘رکن ‘واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کی استعداد نہیں

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی سب سےکم عمرخاتون واشنگٹن میں اس وقت تک فلیٹ کرائےپرنہیں لے سکتیں جب تک انہیں پہلی تنخواہ نہیں مل جاتی۔نومنتخب رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیزنےنیویارک ٹائمزسےگفتگومیں انکشاف کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں کرائےکامکان لینےسےقبل پہلی تنخواہ کاانتظارکررہی ہیں۔ادھر جب فوکس نیوزکے میزبان ایڈہینری نےاشارہ کیا کہ 29 سالہ خاتون مکمل سچ نہیں بول رہیں کیونکہ ایک میگزین میں شائع تصویر میں انھوں نے ʼہزاروں ڈالر کا لباس پہن رکھاہےتواس کے جواب میں اوکا سیو کورٹیز نےٹویٹ کیاکہ انھیں تصویر کی شوٹ کیلئے لباس مستعار دیئے گئے تھے‘ ان کے اس بیان پر بہت سے لوگوں نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نےبون اپیٹائٹ میگزین کوبتایاکہ انہوں نےاپنی مہم کا 80 فیصد خرچ بارکےپیچھےپوشیدہ کاغذکے لفافوں سےپوراکیا۔آمدن کےگوشوارہ کےمطابق انہوں نے گذشتہ سال تقریباً 26500 ڈالرکمائے۔واشنگٹن میں عام طور پرایک بیڈ روم والے فلیٹ کا کرایہ تقریبا 2160 ڈالر ماہانہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین