• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑوں کے درمیان بنی سڑک پر نوجوان کی لانگ بورڈنگ


فرانس میں پہاڑوں کے درمیان بنی آڑی ترچھی سڑک پر نوجوان نے لانگ بورڈنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔

تیز رفتار کے ساتھ لانگ بورڈنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس دوران توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے لیکن اس نوجوان کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے۔

جی ہاں فرانس سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پہاڑوں کے درمیان بنی سڑک پرلانگ بورڈنگ کاشاندار مظاہرہ پیش کیا ۔

ڈھلان والی سڑک پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے نوجوان کی شاندار اسکیٹنگ پر مبنی ویڈیو نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور اب تک ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

تازہ ترین