• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی جنگ عظیم کی یادیں ایک واضح تنبیہ بھی ہیں،پوپ فرانس،100برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں یادگاری تقریب

پیرس (جنگ نیوز) پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے 100برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پیرس میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانسیسی صدر میکغوں ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت67ممالک کے رہنما شریک ہو ئے۔اس موقع پرپیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں نے قومیت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومیت پسندی ہی جنگ عظیم کا باعث بنی تھی۔ انہوں نے اپنے ساتھی رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیام امن کیلئے جدو جہد کریں ۔ جرمن چانسلر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ قومیت پسندی یورپ کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ لندن میں منعقد ہونے والی ایک ایسی ہی تقریب میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرنے شرکت کی۔ اتوار کے دن منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملکہ الزبتھ کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بھی شامل شریک ہوئیں ۔دوسری جانب کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے کہا ہے کہ پہلی جنگ عظیم کی یادیں ایک واضح تنبیہ بھی ہیں، پہلی عالمی جنگ کو دنیا سے موت کے کھیل کے خاتمے کے پیغام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین