• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد اقلیتی برادری کے سینکڑوں افراد نے حیدرآباد، میرپورخاص روڈ پر جگہ جگہ ٹائر نذر آتش کئے گئے اور لاش رکھ کر کر شاہراہ بلاک کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا جب ٹنڈوجام تھانے کا کانسٹیبل علی رضا چانڈیو ایک شخص خرم راجپوت کے ہمراہ زرعی زمینوں پر کچی شراب کی موجودگی کی اطلاع پر گیا۔

وہاں ماہو کولہی نامی شخص سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ماہوکو لہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

ورثاء کے مطابق ماہوکولہی کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر گولی ماردی۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی سرفراز نواز کے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس کانسٹیبل علی رضا چانڈیواور خرم راجپوت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹنڈو جام روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور جگہ جگہ ٹائر جلاکر میرپورخاص روڈ کو بلاک کر دیا۔

احتجاج کے بعد کئی گھنٹے تک شاہراہ بلاک رہی اور مسافروںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد میں احتجاج ختم کر دیا گیا۔

تازہ ترین