• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے،پشاور کے علاقے نوتھیہ جدید میں یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آتش بازی پر پیدا ہونے والے تنازع کے نتیجے میں پیش آیا ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

فائرنگ کے بعد سے نوتھیہ جدید اور اطراف میں رہنے والوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین