• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں پولینڈ کی 100سالہ آزادی کا جشن


متحدہ عرب امارات میں پولینڈ کی 100سالہ جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دوران پولینڈ کے پرچم کے رنگوں سے دنیا کی بلند ترین عمارت رنگ گئی۔

پولینڈ کی آزادی کے 100سال مکمل ہونے کی خوشی میں جہاں پولینڈ میں جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے وہیں متحدہ عر ب امارات میں بھی پولینڈکے یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرسرخ اور سفید کے پولینڈ کے پرچم کے رنگ بکھرے توپولینڈ کے باسیوں کا ولولہ دیکھنے والا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پولینڈ کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کا یہ انداز نہ صرف دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا بلکہ لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کر لیا۔

تازہ ترین