• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،نواز شریف،شاہد خاقان کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے کے معاملے پر نواز شریف کے وکیل پرواضح کیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بحث ہوسکے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کی. درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا اور شاہد خاقان عباسی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں نواز شریف کو بتایافل بنچ کے روبرو شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈ پیش ہوئے اور نواز شریف کی اسشتنی کیلئے درخواست دی گئی. جس پر بنچ کے سربراہ نے باور کرایا کہ درخواست کے ساتھ بیان حلفی نہیں دیا. نواز شریف نے وکیل نے بیان حلفی دینے کی یقین دہانی کرائی. فل بنچ نے سابق وزرائے اعظم کیخلاف درخواست پر کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین