• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم:بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے پرجوڑے کو مقدمے کاسامنا

برمنگھم(نیوز ڈیسک) بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے پر تنازع کھڑا ہو گیا، برطانوی جوڑے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق برمنگھم کراؤن کورٹ میں جاری مقدمے میں استغاثہ نے جوڑے پر نازی گروہ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور انھیں نئی طرز کی دہشت گردی کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں 22سالہ ایڈم تھامس اور 38سالہ کلاڈیو پر نیو نازی گروپ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اس تنظیم پر پابندی عائد ہے اور جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کو ایک ناپسندیدہ اور انسان دشمن شخص تصور کیا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے نے ایک تصویر بھی بنوائی، جس میں انھوں نے نازی پارٹی کا پرچم تھام رکھا تھا، ساتھ ہی نازی فوج کے انداز میں‌ سلوٹ‌ بھی کیا۔ ان ہی تصاویر میں جوڑے کے قریبی دوست ڈیرن فیلچر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جسے ایک سفید انتہاپسند کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے ماضی میں نیو نازی گروپ پر بم سازی کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 1939میں ہٹلر کی جانب سے پولینڈ پر جارحیت دوسری جنگ عظیم کے آغاز کا باعث بنی، جس میں‌ لاکھوں افراد لقمہ اجل بنے۔
تازہ ترین