• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر ، ٹماٹر فصل پر بیماری کا حملہ ، اے این پی نے تحریک التوا ء جمع کروا دی

پشاور ( سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی نے بونیر میں ٹما ٹر کی فصل کی تباہی اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازا لہ کیلئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کروا دی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیج کر وجوہات اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے ، تحریک التواء پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ بونیر کے علاقہ چملہ میں کئی سو کنال اراضی پر کاشتکار ہر سال ٹماٹر کی بہترین فصل کاشت کرتے آ رہے ہیں تاہم بدقسمتی سے امسال ناگہانی امراض کے باعث فصل کو شدید نقصان پہنچا اور تمام فصل خشک ہو کر تباہ ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے غریب کاشتکاروں اور زمینداروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پرا ،تحریک میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متذکرہ بالا علاقے میں محکمہ زراعت کے ماہرین کی ٹیم بھیج کر فصل کی تباہی اور مرض کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس کی تشخیص کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین