• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے قومی اسمبلی میں کیے خطاب پر پھر استثنا مانگ لیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر ایک مرتبہ پھر استثنیٰ مانگ لیا۔

العزیزیہ ریفرنس میں عدالت میں جواب میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی گئی تقریر کسی عدالت کے سامنے نہیں پیش کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 66 کے تحت قومی اسمبلی میں کی گئی تقریرکواستثنا حاصل ہے۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ گلف اسٹیل ملزکے کیے گئے معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں رہا، کبھی نہیں کہا کہ گلف اسٹیل مل، العزیزیہ یا دبئی فیکٹری کا مالک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا گلف اسٹیل ملزکے کیے گئے معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں رہا، العزیزیہ اسٹیل مل میرے والد مرحوم نے قائم کی تھی،میرا کسی حیثیت میں بھی خاندانی کاروبار سے کوئی تعلق نہ تھا۔

سابق وزیراعظم نے العزیزیہ ریفرنس میں پوچھے گئے 151 سوالات میں سے 44 کے جوابات ریکارڈ کرادیے۔

کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین