• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،گارڈ کو زخمی کرنے والے 2ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی چمڑا چورنگی پی این ٹی کالونی کے قریب واقع کمپنی میں 2ملزمان اسلحہ کے زور پر گھسنے کی کوشش کررہے تھے کہ سکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی توملزمان نے سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، فائرنگ کی آواز پر گشت پر مامور موٹر سائیکل اسکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمی سکیورٹی گارڈ کی شناخت 40سالہ جان محمد ولددر محمد ،جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت راجو ولی خان اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین