• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن ہو گا تو ایشیاء میں امن ہو گا،صاحبزادہ سلطان احمد علی

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم انسٹیٹیوٹ (اسلام آباد ) کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ ایشیاء کا دل افغانستان ہے افغانستان میں امن ہو گا تو ایشیاء میں امن ہو گا،آج افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک المیہ ہے۔ غیر ملکی ڈونرز کس نصاب تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں ، دنیا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ سے کتنی محبت کرتی ہے یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس صدر بار ملک محبوب سندیلہ، جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اوجلہ ، نوید الرحمن ہاشمی موجود تھے۔
تازہ ترین