• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز میں دو ہفتے صفائی مہم کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ ایریاز میں دو ہفتے صفائی مہم جاری رہنے کے باوجود بعض آبادیوں میں صفائی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی۔ بعض علاقوں میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ نالیاں بند ہوتی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹوں میں اب بھی کوڑے کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں۔ چکلالہ کینٹ ایریاز میں صفائی کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ رحیم آباد مین گلی کے دونوں اطراف اور ڈھوک چراغدین، مریڑ حسن میں نالیوں کی صفائی نہیں کی جاتی۔ شادمان کالونی میں صفائی عملہ شاید ہی نظر آتا ہو۔ ٹاہلی موہری، ڈھیری حسن آباد، پیپلز کالونی، جھنڈا چیچی کی اندرونی گلیوں اور محلوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔ ٹیپو روڈ، جھنڈا چیچی،جہانگیر روڈ سمیت دیگر ایریاز کے ڈمپنگ پوائنٹس پر کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین