• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطب جنوبی، برف کے نیچے ’’گرم پتھر‘‘ منجمد گلیشیرز کو پگھلا رہا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے ایک ایسے ’’گرم پتھر‘‘ (Hotspot) کا پتہ لگایا ہے جو قطب جنوبی پر انٹکارکٹک کے برفانی گلیشیرز کو نیچے سے پگھلا رہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متاثر ہونے والا رقبہ لندن کے رقبے کے مساوی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کو شبہ ہے کہ تابکار گرم پتھر اور سمندر کی تہہ سے پھوٹنے والے گرم پانے کے چشمے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے اور مزید نقصان ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، گرم پتھر کی وجہ سے تین کلومیٹر موٹی برفانی چٹان نیچے کی طرف سے سالانہ 6؍ ملی میٹر کے حساب سے پگھل رہی ہے جس سے پیدا ہونے والا پانی برفانی تہہ کے نیچے سے ہوتے ہوئے دریا بن جاتا ہے اور پھر یہ پانی خطے کے ساحلی علاقوں تک جا پہنچتا ہے۔ یہ گرم پتھر 100x50 کلومیٹر جتنا ہے اور 88؍ ڈگری جنوب میں ریڈار کے ذریعے برف کی تہہ میں کیے جانے والے مشاہدے کے نتیجے میں دریافت ہوا ہے۔
تازہ ترین