• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کوایک زرداری سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچایا، فیاض چوہان

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کوایک زرداری،سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچایا، پیپلزپارٹی کووزیراعظم عمران خان پرالزام تراشی زیب نہیں دیتی۔زرداری،شہبازشریف ایک دوسرے کو کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں منی لانڈرنگ، لوٹ مار اور کرپشن اقامہ کی چھتری تلے ہوئی ،کسی حلوائی اورقصائی کے پاس سے پیسے پہلے کیوں نہیں نکلے،عمران خان کی قیادت ہی دس سال سے جاری منی لانڈرنگ روک سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ ان اکائونٹس سے کوئی تعلق نہیں،ان کا نام کرپشن میں پچھلے پچیس سال کی محنت کے بعدحاصل ہوا ہے،پیپلزپارٹی والے اپنے لیڈرکوسمجھائیں کہ وہ دورگزرگیا جب ایان علی جیسی ماڈلز کے دریعے پیسے باہربھیجے جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ کوکسی بھی مقام پرمباحثے کاچیلنج کرتاہوں،ان کاکام سارادن لوگوں کولڑاناہے، مشاہداللہ نے تین چارمرلے کے مکان اورکلرکی سے سیاست کاآغازکیا،وہ آل شریف کی کاسہ لیسی کرکے اس مقام پرپہنچے ہیں۔فیصل آباد میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلا کیخلاف کارروائی کرینگے۔
تازہ ترین