• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکومت کا دہشت گردی کی چھ کارروائیاں ناکام بنانے کا دعویٰ

پیرس(آئی این فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ رواں سال سیکورٹی اداروں نے فرانس میں دہشت گردی کی6 کارروائیاں ناکام بنا دی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ رواں سال سیکورٹی اداروں نے فرانس میں دہشت گردی کی 6 کارروائیاں ناکام بنا کر ملک کو تباہی سے بچا لیا۔تین سال قبل پیرس میںہونے والے ایک خونی حملے میں 130افراد کی ہلاکتوں کی تیسری برسی کی تقریب سے خطاب میں فرانسیسی وزیرداخلہ کریسٹوف کاسٹانیر نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک انتہا پسند کو گرفتار کیا گیا جو صدر عمانویل ماکرون پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔خیال رہے کہ تین سال قبل پیرس کے نواحی علاقے باٹا کلان میں 13نومبر کو ایک موسیقی پرگرام پر حملے میں 130افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری 'داعش نے قبول کی تھی۔ فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا ہے پولیس نے ایک سال کے دوران دہشت گردی کی 6سازشیں ناکام بنائیں۔ ہر ہفتے پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ممکنہ اقدامات کرتے ہیں۔
تازہ ترین