• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی افریقا T-20سپرلیگ کے میچز ”جیوسوپر“ سے براہ راست

کراچی (محمد ناصر) کرکٹ کے شائقین چھکے اور چوکوں کا طوفان دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار!۔ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔سنسنی خیز مقابلوں کی برق رفتار کرکٹ لیگ میں کل 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جو ایک دوسرے سے ڈبل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی۔ ایم ایس ایل (ایم زانسی سپر لیگ ) کے نام سے شروع ہونے والی لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کل 32 میچز کھیلے جائیں گے۔ ساؤتھ افریقا کے میدانوں پر ایک ماہ تک جاری رہنے والی T-20 لیگ کے تمام مقابلے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ براہ راست نشر کرے گا۔ ایم ایس ایل سپر لیگ میں ”کیپ ٹاؤن بلٹز، ڈربن ہیٹ، جوزی اسٹارز، نیلسن منڈیلابے جائنٹس، پارل راکس اور ٹی شوا نے اسپارٹنز“ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔ جنوبی افریقا کے اسٹار کھلاڑیوں اے بی ڈویلیئرز، ہاشم آملہ، ربادا، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، کوئنٹن ڈی کوک کے علاوہ کرس گیل، ڈیون براوو، اوئن مورگن، جیسن رائے، راشد خان ، ڈین کرسچین، جیوان مینڈس ، سیموئل بدری اور پاکستان کے آصف علی بھی اس لیگ میں شریک ہیں۔ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ۔ افتتاحی میچ 16نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین