• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعزازیہ5 ماہ سے بند،فنکار وہنرمند در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

پشاور ( وقائع نگار ) خیبر پختونخوا کےفنکار وں ٗادباء ٗشعراء ٗگلوکاروں ٗمصوروں ٗہدایتکاروں اور ہنرمندوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے 5ماہ سے ماہانہ اعزازیہ کے چیک جاری نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فورا اعزازیہ دینے کامطالبہ کیاہے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی ٗوزیر اعلی ہائوس کے علاوہ صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا ہے، فنکار اتحاد کے صدر ذوالفقار قریشی ٗوائس چیئرمین فلم سٹار امان ٗسینئر اداکاروں احمد سجاد ٗعشرت عباس ٗصمد شاد اور دیگر نےکہا ہے کہ ماہانہ اعزازیہ کے چیک بلاوجہ روکے گئے ہیں ، کام نہ ہونے کی وجہ سے فنکار و دیگر ہنرمند فاقہ کشی اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ادا کار ارشد حسین کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ صدارتی ایوارڈیافتہ اداکار ممتاز علی شاہ ٗ روئیداد خان ٗ عزیز حسین ماما ٗمعروف رباب نواز ماشو خیل استاد ٗگلاب شیر استاد انتہائی علیل ہیں اور انہیں مالی مددکی شدید ضرورت ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارشد حسین ٗعزیز حسین ماما سمیت بیمار اداکاروں کا فوری طورپر سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے،سینئر وزیر ثقافت عاطف خان بلاوجہ اعزازیہ روکنے پر متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کریں۔
تازہ ترین