• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ، شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

لاہور (خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستگزار وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کی پہلی درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔عدالت کے روبرو اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئےتو عدالت نے ہدایت کی کہ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرکے کارروائی کیلئے پیش کیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 20 نومبر کو ہوگی ۔ 
تازہ ترین