• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف آج بھی العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

سابق وزیر اعظم نوازشریف آج بھی احتساب عدالت میں پیش ہوکر العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

گزشتہ روزنوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 151 سوالات میں سے 90 کے جواب دیے ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے سامنے اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے نوازشریف نےقطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا بھی اظہارکردیا۔

انھوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ کسی حیثیت میں بھی کسی ٹرانزیکشن کا حصہ نہیں رہے، نہ ہی ان کا نام کسی دستاویز میں ہے۔

نواز شریف نے نیب کے گواہ واجد ضیاء کے بیان پر بھی کئی اعتراضات اٹھائے۔

تازہ ترین