• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا : دو اعلیٰ خمیرروج رہنما 40 سال بعد نسل کشی کےمرتکب قرار

کمبوڈیا میں خمیر روج حکومت کے دو اعلیٰ رہنما ؤں کو 40 سال بعد نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

کمبوڈیا کی ایک خصوصی عدالت نے خمیر روج دورِ حکومت کے دو اعلیٰ ترین رہنماؤں کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔سزا پانے والوں میں ستاسی سالہ کھیُو سامفان اور بانوے برس کے نوان چیا شامل ہیں۔

کھیُو سامفان خمیر روج دور میں سربراہِ حکومت تھے۔ 1975 سے 1979 کے دوران اپنے دور حکومت میں خمیر روج نے نسل کشی میں تقریباً بیس لاکھ افرادکو ہلاک کیا تھا۔

تازہ ترین