• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، ہماری افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے افواج آخری لمحے تک سرگرم رہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہے۔

عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی ’معاہدہ‘ نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید