• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 لیگز کی بہتات پریشان کن،آئی سی سی کچھ سوچے،فاف ڈوپلیسی

برسبین ( جنگ نیوز ) جنوبی افریقی کرکٹ کپتان فاف ڈوپلیسی بھی ٹی 20 لیگز کی بہتات سے پریشان ہوگئے۔ کہتے ہیں کہ بے شمار لیگز کے سبب انٹرنیشنل سیریز کیلئے کسی بھی ملک کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس بارے میں غور کرنا چاہیے ۔ 33سالہ بیٹسمین نے ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ناتہ توڑنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بہترین موقع ہوگا اس فارمیٹ کو الوداع کہنے کا۔ وہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے متعلق فکر مند ہیں۔ کہتے ہیں کہ کینگروز کے انداز میں واضح فرق آگیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کینگروز کو دنیا میں دھاک بٹھانی ہے تو انہیں وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ انہیں خود سے مخلص ہونا پڑے گا۔

تازہ ترین