• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ورلڈ ٹی20،نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستان کی مہم ختم

پراویڈنس (نیوز ایجنسیز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی مہم پہلے ہی رائونڈ میں ختم ہوگئی۔ گرلز ان گرین کو نیوزی لینڈ نے 54رنز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔ عالیہ ریاض اور ثنا میر نے دو، دووکٹ لیے ۔ قومی ٹیم جواب میں 90رنز پر آل آئوٹ ہو گئی۔ کپتان جویریہ خان 36، ندا ڈار 11اور عالیہ ریاض نے 12رنز بناسکیں۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف صرف ایک میچ جیت سکی ۔ دوسری جانب بھارت نے آئرلینڈ کو 52 رنز سے ہرا کر 2010 کے بعد پہلی بار لاسٹ فور مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ بھارت نے 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔ متھالی راج 51، سمرتی مندھانا 33 کے ساتھ نمایاں۔ ناکام ٹیم 93 رنز بناسکی، ایزوبیل 33 اور شیلنگٹن نے 23 رنز بنائے۔
تازہ ترین