• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 71اور تپہ مومند کے عوام کی خدمت مشن ہے، صفت اللہ

پشاور( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حاجی صفت اللہ خان ماشو گگر نے کہا ہے کہ پی کے71 اور تپہ مومند کے عوام کی خدمت ان کا مشن ہے ، سیاست نہیں چھوڑی ہے ، اے این پی کے بعض ارکان منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڈھ بیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حاجی صفت اللہ نے کہاکہ ان کے مختصر عرصہ کیلئے ملک سے باہر جانے اور بیماری کی وجہ سے مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ، انہوں نے کہاکہ علاقہ کی ترقیاتی اور عوام کے مسائل کا حل ان کا مشن ہے، انہوں نے کہاکہ پی کے71ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اے این پی کو سپورٹ کرکے تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کیا تاہم اے این پی کے بعض رہنماؤں کا منفی رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
تازہ ترین