• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلے چار پانچ دنوں کے مسئلے کا ذمہ دار سرکاری ٹی وی ہے ، سینیٹرنعمان وزیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میںسینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ پچھلے چار پانچ دنوں کے مسئلے کا ذمہ دار پی ٹی وی ہے ، جمعہ کو سینٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سنیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی لائیو دکھا رہا ہے یہاں چیئرمین جو چیز کارروائی سے حذف کرتے ہیں وہ رپورٹ نہیں ہونی چاہئے ، ایسی چیز کو سوشل میڈیا پر نہیں جانا چاہئے ، اس پر قائم مقام چیئرمین سینٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے سیکرٹری سینٹ کو ہدایت کی کہ اس پر سختی سے عمل کرایا جائے، اس دوران سنیٹر قراۃ العین مری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تقاریر موجودہ حکمرانوں کا کام ہے۔
تازہ ترین