• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی میرٹ لسٹ جاری

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے مطابق اس سال پہلی مرتبہ پرائیویٹ کالجوں میں سینٹرائزڈ داخلے کیے گئے جن کاکم سے کم میرٹ 80اعشاریہ4909فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کا کم سے کم میرٹ78اعشاریہ6864فیصد رہا۔

فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 88اعشاریہ1727فیصد،شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87اعشاریہ7818فیصد ،شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87اعشاریہ2342فیصد اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 86اعشاریہ5455فیصد رہا۔

اسی طرح اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 86اعشاریہ4273فیصد،اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ85اعشاریہ1887فیصد،بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 84اعشاریہ8545فیصد ،سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 84اعشاریہ6909فیصد،عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ 84اعشاریہ0727فیصد ،راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 84اعشاریہ0667فیصد رہا۔

ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 84اعشاریہ0384فیصد،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 83اعشاریہ9909فیصد،یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 83اعشاریہ5255فیصد،العلیم میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 83اعشاریہ1455فیصد،رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 83اعشاریہ0545فیصد،عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 82اعشاریہ5636فیصد،شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا میرٹ 82اعشاریہ0126فیصد رہا۔

میرٹ لسٹ کے مطابق انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 81اعشاریہ8414فیصد،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل کا میرٹ81اعشاریہ8000فیصد،آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 81اعشاریہ5091فیصد،رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ81اعشاریہ3636فیصد،ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 80اعشاریہ9364فیصد،سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 80اعشاریہ7030فیصد،اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 80اعشاریہ6636فیصد رہا۔

اسی طرح سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ 80اعشاریہ4909فیصد،ڈینٹل کالجوں میں بھی سب سے زیادہ میرٹ فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 84اعشاریہ3818فیصد،ڈینٹل سیکشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ82اعشاریہ7909فیصد ،ڈینٹل سیکشن اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ82اعشاریہ2000فیصد،ڈینٹل سیکشن، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ82اعشاریہ1273فیصد،ڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہورکا میرٹ80اعشاریہ9364فیصد رہا ۔

لسٹ کے مطابق ڈینٹل سیکشن، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ80اعشاریہ6646فیصد،ڈینٹل کالج، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ80اعشاریہ4182فیصد،ڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ79اعشاریہ8020فیصد،مارگلہ کالج آف ڈینٹسٹری راولپنڈی کا میرٹ79اعشاریہ4333فیصد،اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ کا میرٹ78اعشاریہ8727فیصد،فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ کا میرٹ78اعشاریہ7459فیصد،وطیم ڈینٹل کالج راولپنڈی کا میرٹ78اعشاریہ6364فیصد رہا۔

پنجاب کے 25پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3000سیٹیں ہیں جبکہ پنجاب کے 12پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 700سیٹیں ہیں۔

پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں کلاسز کا آغاز26نومبر کو ہوگا۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی میرٹ لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ www.uhs.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔


تازہ ترین